Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / زو پارک میں کچھوے پر ٹھہر کر فوٹوز لینے والا نوجوان گرفتار

زو پارک میں کچھوے پر ٹھہر کر فوٹوز لینے والا نوجوان گرفتار

محمد عبدل کے خلاف وائیلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

محمد عبدل کے خلاف وائیلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : ایک نوجوان کو آج یہاں زو میں کچھوے کے انکلوژر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور اس پر ٹھہر کر تصاویر لینے پر گرفتار کیا گیا ۔ اس نوجوان نے ان تصاویر کو مشہور سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹس پر پوسٹ کرتے ہوئے زیادہ لائیکس ‘ حاصل کرنے کی کوشش میں یہ تصاویر لیے تھے ۔ بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ہریش کوشک نے آج کہا کہ محمد عبدل عرف فضل شیخ نے گذشتہ سال مئی میں نہرو زوالوجیکل پارک میں ایک کچھوے کے انکلوژر میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر اس جانور پر کھڑے ہو کر اپنے فوٹوز لیے تھے ۔ اس کے بعد اس نے زیادہ رغبت حاصل کرنے کے لیے ان تصاویر کو فیس بک پر پیش کیا تھا ۔ ایک مقامی روزنامہ کی جانب سے کل کچھوے پر ٹھہرے ہوئے اس نوجوان کی فوٹوز کو پیش کیا گیا جس کے بعد زو کے عہدیداروں نے ایک شکایت درج کروائی ۔ اس عہدیدار نے کہا کہ اخبار کے ساتھ اس کی تصدیق اور اس لڑکے کے فیس بک پروفائیلس کے بعد محمد عبدل کو کل رات گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران ، ایک آٹو گیریج میں کام کرنے والے عبدل نے کہا کہ اس نے محض ’ فن ‘ کے لیے کچھوے پر کھڑے ہو کر فوٹوز لیے تھے ۔ ہریش کوشک نے کہا کہ عبدل کے خلاف آئی پی سی کے سیکشن کے تحت مداخلت بیجا کے الزام اور وائیلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے متعلقہ قواعد کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT