Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / زِکا وائرس کے ٹیکے تیار کرنے والے ممالک میں ہندوستان بھی شامل

زِکا وائرس کے ٹیکے تیار کرنے والے ممالک میں ہندوستان بھی شامل

اقوام متحدہ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اُن پانچ ممالک میں شامل ہے جہاں زکا وائرس کو ناکارہ کرنے کیلئے ٹیکوں کی تیاری کی جارہی ہے۔ عالمی صحت تنظیم (WHO) کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چان نے بتایا کہ اندرون ایک سال زکا وائرس نے طبی حیثیت سے ایک معمولی تجسس کو عوام کی صحت کے لئے انتہائی مضر بیماری میں بدل دیا۔ اس کے بارے میں ہم جتنا جاننے کی کوشش کرتے ہیں، صورتحال اتنی ہی ابتر نظر آتی ہے۔ WHO کے مطابق موجودہ طور پر 30 کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے زکا وائرس کے ڈائگناسٹک ٹسٹس تیار کئے ہیں۔ امریکہ، فرانس، برازیل، ہندوستان اور آسٹریا ایسے ممالک ہیں جہاں زکا وائرس کے ٹیکے تیار کرنے کے لئے جملہ 23 پروجیکٹس پر کام ہورہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT