Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / زچگی خانہ میں حاملہ خواتین کی انوکھی ترکیب

زچگی خانہ میں حاملہ خواتین کی انوکھی ترکیب

گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے بجائے چپلوں کی لائن بنادی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : گھنٹوں اپنی باری کے انتظار میں کھڑی رہنے سے قاصر حاملہ خواتین اپنی باری کے لیے اپنے اپنے چپلوں کو لائن میں رکھ کر باری کا انتظار کرتی نظر آئیں اور یہ واقعہ کوٹھی زچگی خانہ میں پیش آیا ۔ اس دواخانہ میں آوٹ پیشنٹ کا شعبہ صبح 9 بجے سے شروع ہوتا ہے جب کہ حاملہ خواتین کے رشتہ دار صبح 5 بجے دواخانہ پہونچ کر اپنے اپنے چپل لائن میں لگا کر انتظار کرتے ہیں ۔ خواتین کے مطابق دواخانہ میں درکار ڈاکٹرس نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خواتین کو بے شمار مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔ خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرس کا تقرر کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT