Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / زکربرگ کی آئندہ ہفتے امریکی کانگریس میں پیشی

زکربرگ کی آئندہ ہفتے امریکی کانگریس میں پیشی

واشنگٹن، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ برطانوی پولیٹیکل کنسلٹنسی کمپنی کیمبرج انالٹیکا کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو امریکی صدارتی انتخابات میں غلط طریقے سے استعمال کئے جانے پر آئندہ ہفتے کانگریس کی کمیٹیوں کے سامنے پوچھ گچھ کا سامنا کرینگے ۔امریکی ممبران پارلیمنٹ نے کل یہ اطلاع دی۔ زکربرگ 10 اپریل کو امریکی سینیٹ جوڈیشل اور کامرس کی مشترکہ سماعت کے دوران پیش ہوں گے۔ زکربرگ اگلے روز یعنی 11 اپریل کو امریکی ایوان کی انرجی اور کامرس کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہونگے ۔ ایوان پینل کے ریپبلکن صدرنشین گریگ والڈن اور اعلیٰ سطحی ڈیموکریٹ فرینک پیلون نے کہاکہ یہ سماعت اہم صارفین کے ڈیٹا کی پرائیویسی کے مسائل پر روشنی ڈالنے میں مددگار ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT