Tuesday , June 26 2018
Home / سیاسیات / زہرہ سہگل کے انتقال سے فن کی دنیا میں خلاء :صدر جمہوریہ

زہرہ سہگل کے انتقال سے فن کی دنیا میں خلاء :صدر جمہوریہ

نئی دہلی 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے کہنہ مشق اداکار زہرہ سہگل کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے فن اور تخلیق کی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے ۔ صدر جمہوریہ ہند نے آج اپنے تحریری پیام تعزیت میں جو زہرہ ساہگل کی دختر کرن کے نام تھا کہا کہ زہرہ سہگل ایک کہنہ مشق اداکار تھیں،تھیٹر کی فن

نئی دہلی 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے کہنہ مشق اداکار زہرہ سہگل کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے فن اور تخلیق کی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے ۔ صدر جمہوریہ ہند نے آج اپنے تحریری پیام تعزیت میں جو زہرہ ساہگل کی دختر کرن کے نام تھا کہا کہ زہرہ سہگل ایک کہنہ مشق اداکار تھیں،تھیٹر کی فنکار تھیں اور ٹی وی کی شخصیت تھیں۔ انہوں نے بے شمار بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلم ناظرین کو اپنی یادگار اداکارہ اور غیرمعمولی توانائی سے مسرور کیا تھا انہیں ان کی فلموں جیسے ’’بھاجی آن دی بیچ ، چینی کم ، ہم دل دے چکے صنم اور سانوریا ‘‘ میں ان کے کردار کیلئے یاد رکھا جائے گا ۔ صدر جمہوریہ نے اپنے مکتوب میںکہا کہ ہندوستانی تھیٹر اور سنیما کو ان کی انفرادی دین کئی ایوارڈس بشمول پدم شری ،پدم بھوشن اور پدم وبھوشن کے ذریعہ مسلمہ ہے ۔ ان کی وفات سے فن اور تخلیق کی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے جس کو پُر کرنا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار ارکان خاندان ،بے شمار مداحوں اور دوستوں سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں اور خدا سے دعا کرتے ہیں کہ انہیں اور ان کے ارکان خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے۔

TOPPOPULARRECENT