Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / زہرہ نعمتی ، اولمپکس میں ایران کی پہلی خاتون پرچم بردار

زہرہ نعمتی ، اولمپکس میں ایران کی پہلی خاتون پرچم بردار

ریو ڈی جنیرو۔6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی تیر انداز زہرہ نعمتی ریو کے مارا کانا اسٹیڈیم میں ایرانی قومی پرچم کے ساتھ پہونچیں۔ اس طرح وہ اسلامی جمہوریت میں ایک نئی روایت کے طور پر اولمپکس میں اس ملک کی پہلی خاتون پرچم بردار بن گئیں۔ ایران میں اسلامی شریعت کے سخت قوانین نافذ ہیں۔ کھیلوں پر صرف مردوں کا غلبہ رہتا ہے حتی کہ اسپورٹس کی شائقین لڑکیوں کو بھی اسٹیڈیم میں پہونچنے کی اجازت نہیں رہتی، لیکن اس دیرینہ روایت کے برخلاف سبز حجاب پوش زہرہ نعمتی اپنے ملک کے قومی پرچم کے ساتھ ایک وہیل چیر کے سہارے اسٹیڈیم میں پہونچیں چنانچہ وہ مرد اکثریتی ایرانی ٹیم کی پہلی خاتون پرچم بردار بن گئیں۔

TOPPOPULARRECENT