زہریلی دوا کے ذریعہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی کے علاقہ میں ایک لڑکی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ سید زینب جو انصاری روڈ مصطفی نگر علاقہ کے ساکن سید عامر کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے 27 اکٹوبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ انسپکٹر پولیس مائیلاردیوپلی سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ زینب طالبہ تھی اور اس لڑکی نے نامعلوم ایسیڈ کا استعمال کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT