Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / زہریلی شئے پی کر دو افراد کی خودکشی

زہریلی شئے پی کر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /9 مئی ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ اور راجندر نگر کے علاقہ میں ادو ا فراد نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 26 سالہ راکیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ضیاء گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے 30 اپریل کے دن ایسڈ کا استعمال کرلیا جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ ساما رام ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اپرپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT