Friday , August 17 2018
Home / ہندوستان / زہریلی شراب سے تین افراد کی موت

زہریلی شراب سے تین افراد کی موت

حاجی پور16نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں ضلع ویشالی کے براچی پولس چیک پوسٹ کے تحت بسو لی گاؤں میں زہریلی شراب پینے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی اور دو د یگر کی طبیعت بگڑ گئی۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاست میں مکمل شراب بندی کے باوجود ضلع کے بسولي گاؤں میں پانچ افراد نے کہیں سے شراب لا کر چوری چھپے پی لی تھی۔ شراب پینے کے کچھ دیر بعد ہی ان سب کی طبیعت بگڑنے لگی۔ کچھ دیر بعد ہی ارون پٹیل، دیویندر پاسوان اور لال بابو پاسوان کی موت ہو گئی، جبکہ شوکانت سنگھ اور رام پرویز پنڈت کو سنگی حالت میں صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ رام پرویز پنڈت کو بہتر علاج کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔

سمستی پور میں 390کارٹن غیر ملکی شراب برآمد، چھ گرفتار
سمستی پور16نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں ضلع سمستی پور کے ہتھوڑی تھانہ علاقے میں واقع پونما دھرمپور گاؤں سے پولس نے آج سویرے کثیر مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کرکے چھ لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ دیپک رنجن نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع کے پونما دھرم پور گاؤں میں چھاپے ماری کی گئی۔ چھاپے کے دوران ٹرک سے 390 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد کی گئی ہے ، جس کی قیمت لاکھوں میں بتائی گئی ہے ۔
بہار کانگریس میں منسوخ نوٹ دستیاب
پٹنہ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) منسوخ شدہ نوٹ بہار کانگریس کے قبضہ سے ضبط کئے گئے جہاں اراریا لوک سبھا نشست کیلئے انتخابات عنقریب مقرر ہیں۔ سابق صدر پردیش کانگریس اشوک چودھری نے کہا کہ اراریا ضمنی انتخابات میں مقابلہ کرنے کی تجویز پر پیشرفت کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT