Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / زہریلی شراب سے فوت ہونے والوںکی تعداد 317 ہوگئی

زہریلی شراب سے فوت ہونے والوںکی تعداد 317 ہوگئی

لکھنؤ ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے اضلاع اناؤ اور لکھنؤ میں گذشتہ روز زہریلی شراب نوشی کے واقعہ میں فوت ہونے والوںکی تعداد آج 31 تک پہنچ گئی جب رات بھر کے دوران مختلف دواخانوں میں زیرعلاج مزید 17 افراد فوت ہوگئے۔ ریاستی دارالحکومت 100 متاثرہ افراد ہنوز زیرعلاج ہیں۔ آئی جی امن و قانون اے ستیش گنیش نے کہا کہ تاحال لکھنؤ میں 25 اور

لکھنؤ ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے اضلاع اناؤ اور لکھنؤ میں گذشتہ روز زہریلی شراب نوشی کے واقعہ میں فوت ہونے والوںکی تعداد آج 31 تک پہنچ گئی جب رات بھر کے دوران مختلف دواخانوں میں زیرعلاج مزید 17 افراد فوت ہوگئے۔ ریاستی دارالحکومت 100 متاثرہ افراد ہنوز زیرعلاج ہیں۔ آئی جی امن و قانون اے ستیش گنیش نے کہا کہ تاحال لکھنؤ میں 25 اور اناؤ میں 6 متاثرہ افراد فوت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملیح آباد، حسن گنج، اورس میں مقدمات درج کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور کے
خنجروں کا سرقہ
امرتسر ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اٹھارویں صدی کے سکھ فرقہ کے جنگی سورماؤں کے 6 خنجر کا علاقہ رام باغ میں واقع ایک سرکاری میوزیم سے سرقہ کرلیا گیا ۔ میوزیم کے اسٹاف نے دیکھا کہ اس کمرہ کا گلاس ڈور ( شیشہ کا دروازہ ) ٹوٹا ہوا جہاں پر یہ تاریخی ہتھیار رکھے گئے تھے ۔ مہارانا رنجیت سنگھ پنورما میوزیم کے نگران کار رمن کمار نے یہ اطلاع دی ہے اور بتایا کہ یہ خنجر 18 ویں صدی کے سکھ بادشاہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی فوج کے تھے اور یہ نادر ہتھیار میوزیم میں نمائش کیلئے رکھے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT