Sunday , August 19 2018
Home / ہندوستان / زہریلے دودھ کے معاملے میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے خلاف کیس درج

زہریلے دودھ کے معاملے میں اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے خلاف کیس درج

پرتاپ گڑھ،8مارچ(سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ فتن پور پولیس نے پرائمری اسکول میں زہریلا دودھ پینے سے بیمار طلبہ طالبات کے معاملے میں مینجمنٹ کمیٹی کے خلاف کیس درج کیا۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی راکیش سنگھ نے بتایا کہ چہارشنبہ کو پرائمری اسکول فتن پور میں مڈڈے میل کا دودھ پینے سے 45 طلبہ طالبات بیمار ہو گئے تھے ۔جہاں علاج کے بعد صحت یاب ہیں۔ ایک طالب علم کے والد بابل پانڈے کی شکایت پر مینجمنٹ کمیٹی کیخلاف کیس درج کر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT