Monday , October 15 2018
Home / عرب دنیا / زہر دیئے جانے کا ثبوت موجود، ڈاکٹر کا عدالت میں بیان

زہر دیئے جانے کا ثبوت موجود، ڈاکٹر کا عدالت میں بیان

شاہ عالم (ملائشیا) ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کے ایک ڈاکٹر نے شمالی کوریا کے قائد کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل معاملہ میں جاری مقدمہ کی سماعت میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کے زیرجامہ کے کچھ حصہ پر انسانی فضلہ بھی پایا گیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ اسے زہر دیا گیا ہے کیونکہ فضلہ کی فارنسک رپورٹ میں اسے بھی زہرآلود بتایا گیا ہے اور یہ دراصل اس وقت نکلا ہوگا جب کم جونگ کی جان نکل رہی ہوگی اور تکلیف کی شدت کی وجہ سے اس کا فضلہ باہر آ کر زیرجامہ پر لگ گیا۔ یاد رہیکہ سیتی آسیہ (انڈونیشیا) اور ویتنام کی ڈوان بھی ہوانگ جو اس وقت پولیس کی حراست میں رہنے والی صرف دو خواتین ہیں، 2 اکٹوبر کو مقدمہ کی پہلی سماعت کے دوران خود کو بے قصور قرار دیا تھا جبکہ ان پر 13 فروری کو کوالالمپور کے بھیڑبھاڑ والے ایرپورٹ پر کم جونگ کے چہرے پر زہریلا مادہ پوت دینے کا الزام ہے جس کے صرف دو گھنٹے بعد کم جونگ کی موت ہوگئی تھی۔ سرکاری ڈاکٹر نورلیزا عبداللہ نے پوسٹ مارٹم انجام دیا تھا اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کم کے زیرجامہ پر انسانی فضلہ لگا ہوا تھا جو یقینی طور پر مقتول کو زہر دیئے جانے کا واضح ثبوت ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT