Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / زیادہ مقدار میں کچرا پیدا کرنے والوں کی نشاندہی

زیادہ مقدار میں کچرا پیدا کرنے والوں کی نشاندہی

ضروری کارروائی کیلئے محکمہ بلدی نظم و نسق کے اقدامات
حیدرآباد ۔ 16 نومبر (رتنا چوٹرانی) تلنگانہ میں اربن لوکل باڈیز (ULBS) بشمول گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں زیادہ مقدار میں کچرا پیدا کرنے والے تمام لوگوں کو اس کی علحدگی، اسٹوریج، نکاسی اور خصوصی یوزر چارجس کی ادائیگی کے ذمہ دار بنایا جائے گا۔ پبلک جنریٹرس یعنی کسی ایک مقام سے (رہائشی ہو یا کمرشیل) روزانہ 100 کیلو گرام سے زیادہ کچرا پیدا کرنے والوں کی ریاست میں یو ایل بیزکی جانب سے نشاندہی کی جائے گی اور ضروری کارروائی کی جائے گی اور اس طرح کے بلک جنریٹرس سے چارجس وصول کئے جائیں گے۔ ابتداء میں جی ایچ ایم سی کی جانب سے چند ماہ قبل میونسپل سالڈویسٹ (ایم ایس ڈبلیو) رولز 2016ء کے مطابق زیادہ کچرا پیدا کرنے والوں سے کہا تھا کہ وہ خود رضارکارانہ طور پر اس بات کا اعلان کریں کہ ان کے یہاں روزانہ 100 کیلو گرام سے زیادہ کچرا نکلتا ہے۔ کوئی 90 تا 100 بلک گاربیج جنریٹرس نے گذشتہ تین تا چار ماہ میں اسکی تفصیلات داخل کیں اور اب بھی چند ہزار ایسے بلک جنریٹرس ہیں جنہیں ایم ایس ڈبلیو رولز 2016ء کے تحت لانے کی ضرورت ہے۔ تلنگانہ میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے چند دن قبل تمام میونسپل کمشنرس کو ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ ایک مقام سے یومیہ 100 کیلو گرام سے زیادہ کچرا پیدا کرنے والوں کی یو ایل پیز کی جانب سے نشاندہی کی جائے۔ ایک عمارت یا مقام سے یومیہ 100 کیلو گرام سے زیادہ کچرا پیدا کرنے والے بلک ویسٹ جنریٹرس کی تفصیلات طلب کرنے کیلئے ایک تفصیلی پروفارما یو ایل بیز کو روانہ کیا گیا ہے۔ تمام میونسپل کمشنرس سے کہا گیا ہیکہ یہ انفارمیشن جلد داخل کی جائے۔ جی ایچ ایم سی نے اس طرح کے مقامات کی تیزی کے ساتھ نشاندہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی ایم اے اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسٹابلشمنٹس، کمرشیل یا عوامی اداروں کو جن کے یہاں یومیہ 100 کیلو گرام سے زیادہ کچرا نکلتا ہے، کمرشیل بلک جنریٹرس کا لیبل دیا جائے گا۔ اپارٹمنٹ کامپلیکس جس میں 30 یا اس سے زیادہ فلیٹس ہوں کو ڈومیسٹک بلک جنریٹرس کا لیبل دیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر میں 90 تا 100 ہوٹلس، اسٹورنٹس، فنکشن ہالس، مارکٹس، ہاسپٹلس، بڑے کامپلیکس کی نشاندہی کی جاچکی ہے، جہاں زیادہ کچرا نکلتا ہے۔ جی ایچ ایم سی میں بلک وویسٹ جنریٹرس کی زمرہ بندی کرتے ہوئے ڈومیسٹک بلک جنریٹرس اور کمرشیل بلک جنریٹرس کے زمرے بنائے گئے ہیں۔ ان بلک ویسٹ جنریٹرس کو ایک کمپوسٹنگ یونٹ شروع کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT