Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / زیارت آثار مبارک کا دیدار بھی خوش نصیبی

زیارت آثار مبارک کا دیدار بھی خوش نصیبی

شمس آباد میں زیارت آثار مبارک و محفل سماع ، محمد محمود علی ، افتخار شریف و دیگر کی شرکت

حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں ایس ایم افسر پاشاہ قادری کے مکان پر آثار مبارک کی زیارت کروائی گئی اور سماع کا بھی اہتمام کیا گیا جو دیر رات تک جاری رہا جس میں جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر، جناب افتخار احمد شریف حال مقیم شکاگو نے شرکت کی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ زیارت آثار مبارک کا دیدار کرنا بھی خوش نصیبی ہے۔ حضور اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اسلام امن پسند مذہب ہے جو امن کے ذریعہ پوری دنیا میں پھیلا ہے اور قیامت تک اسلام کا بول بالا رہے گا۔ اس موقع پر ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس مائناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سیکریٹری، ایس ایم احسن قادری، ڈاکٹر ایوب حیدری کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے آثار مبارک کی زیارت کی۔

TOPPOPULARRECENT