Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / زیرالتواء پراجکٹوں کی جنگی پیمانہ پر تکمیل کیلئے اقدامات جاری

زیرالتواء پراجکٹوں کی جنگی پیمانہ پر تکمیل کیلئے اقدامات جاری

نلگنڈہ میں رکن پارلیمان جی سکھیندر ریڈی کی پریس کانفرنس

نلگنڈہ ۔ /17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی قائدین تلنگانہ کی ترقی پراجکٹوں کی تکمیل پر سنجیدہ ہوں تو مرکزی حکومت پر دباؤ ڈال کر کالیشورم اور پرانہتا پراجکٹوں کو قومی درجہ دلائیں ۔ ٹی آر ایس حکومت ضلع کے تمام پراجکٹوں کی تکمیل کے اقدامات کررہی ہے ۔ ایس ایل پی سی سرنگ کے کاموں کے علاوہ نکلا گنڈی پراجکٹس کے کاموں میں تیزی سے جاری ہیں ۔ یہ بات رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ مسٹر جی سکھیندر ریڈی نے آج نلگنڈہ میں واقع رہائش گاہ پر صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بی جے پی ریاستی قائدین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قائدین پراجکٹوں کا دورہ کرتے ہوئے غیر ضروری حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں جبکہ علحدہ ریاست کے قیام کے بعد ہی ٹی آر ایس کے اقتدار پر فائز ہوئے تین برسوں میں تمام زیرالتواء پراجکٹوں کے کاموں کو جنگی پیمانے پر مکمل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ یہ کام بی جے پی قائدین کو دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔ مرکزی حکومت ریاستی حکومت سے سوتیلا سلوک کررہی ہے ۔ ان قائدین کو چاہئیے کہ علحدہ ریاست کے قیام کی بل میں دیئے گئے تیقنات کو مکمل کروانے پر توجہ دیا جانا چاہئیے اگر یہ قائدین میں ترقی سے متعلق سنجیدگی ہو تو فوری مرکزی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے پراجکٹوں کی تکمیل کیلئے درکار فنڈ منظور کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے ایس ایل بی سی سرنگ نکلا گنڈی ایتھی پوتلا اسکیم کے علاوہ اودے ساگر پانگل کے کاموں کو مکمل کرتے ہوئے پانی کی سربراہی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس موقع پر ریاستی سکریٹری ٹی آر ایس جناب محمد نرنجن ولی ، ٹاون صدر رامیش و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT