Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / زیرالتواء کیس کی فوری یکسوئی کی ہدایت

زیرالتواء کیس کی فوری یکسوئی کی ہدایت

محبوب نگر میں پولیس عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع ایس پی وشوا پرساد کا خطاب

محبوب نگر میں پولیس عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع ایس پی وشوا پرساد کا خطاب
محبوب نگر 26 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس اسٹیشنوں میں زیرالتواء کیسیس کی فوری یکسوئی کی ہدایت ضلع یس پی مسٹر وشوا پرساد نے ضلع پولیس عہدیداروں کو دی۔ وہ چہارشنبہ کے دن ایس پی آفس میں منعقدہ ماہانہ جرائم جائزہ اجلاس سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہاکہ کیسیس کے اندراجات سے لے کر تحقیقات تک باریک بینی سے کام لیا جائے۔ تحقیقات میں پیشرفت کے لئے عصری ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ حقیقت کی تہہ میں پہونچ کر ہی خاطیوں کو سخت سزا دلائی جاسکتی ہے۔ انھوں نے عہدیداروں سے کہاکہ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے مواضعات میں امن و ضبط کی برقراری کے لئے چوکسی کے ساتھ کڑی نظر رکھی جائے جس سے عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں مدد مل سکتی ہے۔ ضلع ایس پی نے حال میں ضلع میں پیش آئے قتل اور سرقہ کی وارداتوں میں ملوث افراد کو پولیس نے جس مستعدی کے ساتھ گرفتار کیا، اس کی ستائش کی۔ انھوں نے پولیس اسٹیشن آنے والے درخواست گذاروں کے ساتھ بہتر برتاؤ کرنے کی ہدایت دی اور کہاکہ صبر و سکون کے ساتھ ان کی شکایت کی سماعت کرتے ہوئے وہ عوامی مقبولیت والے عہدیدار کی حیثیت سے اپنی شناخت بناسکتے ہیں۔ سینئر عہدیداروں کے ساتھ صلاح و مشورہ لیتے ہوئے امن و ضبط کو برقرار رکھا جائے۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے پولیس اسٹیشنوں میں زیردوران کیسیس کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی ملاریڈی، ڈی ایس پیز، کرشنا مورتی، بالا کوٹی، گوردھن، رامیشور، ڈرونا چاریلو، سرینواس ریڈی و دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT