Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / زیرتعمیر اپارٹمنٹ سے کارپینٹر کی نعش برآمد

زیرتعمیر اپارٹمنٹ سے کارپینٹر کی نعش برآمد

حیدرآباد ۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) رائے درگم پولیس نے ایک زیرتعمیر اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے ایک کارپینٹر کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو مکمل طور پر جھلسی ہوئی پائی گئی۔ پولیس کے مطابق 33 سالہ منگی لعل جو متھورا نگر کا ساکن تھا، پیشہ سے کارپینٹر بتایا گیا ہے، وہ گذشتہ 10 دن سے اس زیرتعمیر عمارت میں کام کررہا تھا جو مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا۔ پولیس کو شبہ ہیکہ برقی شاک کے سبب وہ جھلس گیا ہوگا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT