Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / زیرتعمیر عمارت سے گرنے والا مزدور فوت

زیرتعمیر عمارت سے گرنے والا مزدور فوت

حیدرآباد ۔ /9 اکٹوبر (سیاست نیوز)  حیات نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں زیرتعمیر عمارت کی چھت سے گرنے کے سبب ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ شیوشنکر ساکن میلاردیوپلی جو پیشہ سے مزدور تھا پدا عنبر پیٹ علاقہ میں واقع ایک زیرتعمیر عمارت کی پانچویں منزل پر کام کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر پیر پھسلنے کے سبب وہ نیچے گرپڑا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے کنٹراکٹر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT