Monday , December 18 2017
Home / دنیا / زیرتعمیر عمارت منہدم، 6ہلاک

زیرتعمیر عمارت منہدم، 6ہلاک

میکسیکوسٹی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو سٹی میں آج ایک زیرتعمیر عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے ملبہ میں کئی ورکرس کے پھنس جانے کا اندیشہ ہے جبکہ مہلوکین کی تعداد 6 اور زخمیوں کی تعداد 9 بتائی گئی ہے۔ دریں اثناء میکسیکو سٹی کے سیول پروٹیکشن، چیف فاسٹو لوگو نے بتایا کہ بچاؤکاری عملہ کھوجی کتوں کے علاوہ عصری آلات کا استعمال بھی کررہے ہیں تاکہ ملبہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کا جلد پتہ لگ سکے۔ تاہم یہ کام انجام دینے میں بھی انہیں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے کسی ساتھی یا ملبہ میں پھنسے ہوئے کسی بھی فرد کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ عمارت دراصل ہمہ منزلہ پارکنگ گیاریج ہے جو ایک شاپنگ سنٹر کا حصہ ہے۔ اس حادثہ کی میکسیکو حکومت نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT