Sunday , May 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / زیروف کو شکست دیکر فیڈرر سیمی فائنل میں داخل

زیروف کو شکست دیکر فیڈرر سیمی فائنل میں داخل

لندن ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)سیزن کے آخری ٹورنمنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے گروپ مرحلے کے ایک اہم اوردلچسپ مقابلے میں راجرفیڈرر نے مستقبل کے اسٹار کھلاڑی جرمنی کے الیگزینڈر زیروف کو7-6 (8-6) 5-7 6-1 سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ایک اور مقابلے میں امریکی کھلاڑی جیک سوک نے چیک جمہوریہ کے مارین چیلچ کو 5-7, 6-2, 7-6 (4) سے شکست دیکر انہیں ٹورنمنٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیاہے۔اگلے مرحلے میں سوک کا مقابلہ زیروف سے ہوگا اور فاتح کھلاڑی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرے گا جبکہ فیڈرر چیلچ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کا آخری مقابلہ کھیلیں گے کیونکہ اس گروپ سے فیڈرر پہلے ہی سیمی فائنل میں داخل اور چیلچ اس دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

سائنا دوسرے راونڈ میں داخل
فوجھوک (چین)کولکتہ ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان کی اسٹار شیٹلر سائنا نہوال چائنا اوپن سوپر سیریز پریمیر بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں کامیابی سے شروعات کرتے ہوئے خواتین سنگلز کے دوسرے راونڈ میں داخل ہوگئیں۔دنیا کی گیارہوں نمبر کی کھلاڑی سائنا نے خواتین سنگلز کے پہلے راونڈ میں امریکہ کی بے ئی وین جھانگ کو 30منٹ طویل مقابلے میں راستگیموں میں 21-12, 21-13 سے شکست دی۔ سائنا کی12 ویں مقام کی جھانگ کے خلاف کیریر میں تیسرے مقابلے میں یہ تیسری کامیابیہے ۔ انہوں نے اس سے پہلے امریکی کھلاڑی کو تین برس قبل 2014 میں دو مرتبہ شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT