Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / زیر آب اراضیات کے معاوضہ کا مطالبہ

زیر آب اراضیات کے معاوضہ کا مطالبہ

سرسلہ۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مڈ مانیر پراجکٹ کی تعمیر کی وجہ سے زیر آب آنے والے دیہی مقامات کے متاثرین سرسلہ منڈل چنتل تھانہ کے رہنے والے آر ڈی او دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا آغاز کردیا۔ احتجاج منظم کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ پراجکٹ کی تعمیر کے دوران جن کے بھی مکانات ، زمینات زیر آب آئے ہیں انہیں ان ک

سرسلہ۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مڈ مانیر پراجکٹ کی تعمیر کی وجہ سے زیر آب آنے والے دیہی مقامات کے متاثرین سرسلہ منڈل چنتل تھانہ کے رہنے والے آر ڈی او دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا آغاز کردیا۔ احتجاج منظم کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ پراجکٹ کی تعمیر کے دوران جن کے بھی مکانات ، زمینات زیر آب آئے ہیں انہیں ان کا بھرپور معاوضہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے متاثرین کی باز آبادکاری کے اقدامات کیلئے نئے جی او کے مطابق عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شکایت کی کہ باز آبادکاری میں تاخیر کے سبب متاثرین کوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب ہمارے پاس نہ مکان ہے اور نہ زمین ہے۔ سال 2008میں جاری کردہ جی او کے مطابق نقصانات کا معاوضہ ادا نہ کرتے ہوئے بازآبادکاری کے اقدامات میں تاخیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت ہماری زمینات زیر آب آئیں ہمارے بچے چھوٹے تھے وہ اب بڑے ہوچکے ہیں اور بعض بزرگ افراد فوت ہوچکے ہیں۔ تاخیر کے سبب ہم مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس مرن برت پروگرام میں چنتل تھانہ کے سرینواس، رنگو لچیا، گورم مدھو سدھن، بی راجہ، چیری پلی پرمیش ، رامیا و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT