Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / زیر تعمیر انفرادی بیت الخلاؤں کی جلد تکمیل کی جائے ضلع کلکٹر بھارتی ہولیکری کا اپنے چیمبر میں خطاب

زیر تعمیر انفرادی بیت الخلاؤں کی جلد تکمیل کی جائے ضلع کلکٹر بھارتی ہولیکری کا اپنے چیمبر میں خطاب

میدک۔/18اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیہاتوں میں زیر تعمیر انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کو عاجلانہ طور پر مکمل کرلیں۔ اگر کسی مکین کے پاس بیت الخلاء تعمیرکرنے کیلئے جگہ کی گنجائش نہ ہو تو دو چار مکانات کو ملاکر اجتماعی بیت الخلاء تعمیر کریں۔ ضلع کلکٹر میدک بھارتی ہولیکری نے اپنے چیمبر میں ضلع کے ایم پی ڈی اوز، نوڈل آفیسرس کے ساتھ انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر اور ہریتا ہارم سے متعلق منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے ان ہدایات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مدارس میں بھی جہاں کہیں بیت الخلائیں نہ ہوں فی الفور تعمیر عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مدارس، گرام پنچایتوں کے احاطوں میں بھی ہریتا ہارم کے تحت شجرکاری کی جائے۔ ڈی آر ڈی اے پراجکٹ آفیسر سیتا راما راؤ، ایگزیکیٹو انجینئر آبپاشی مسٹر ایشا، ایکزیکیٹو انجینئر پنچایت راج وینکٹیشورلو، آر اینڈ بی ای ای، پردیپ ریڈی، ڈی سی او مسٹر وینکٹ ریڈی، ضلع سمکیات آفیسر لکشمی نارائنا، ضلع مائننگ آفیسر جئے راج، ضلع انڈسٹریز آفیسر رتناکر، ضلع اگریکلچرل آفیسر پرسورام نائک، سوشیل ویلفیر آفیسر جیوتی پدما، دیگر عہدیدار مسرز سدھاکر، کوٹاجی، شنکر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT