Tuesday , October 23 2018
Home / جرائم و حادثات / زیر تعمیر اپارٹمنٹ سے گر کر مزدور ہلاک

زیر تعمیر اپارٹمنٹ سے گر کر مزدور ہلاک

حیدرآباد 4 مارچ (سیاست نیوز) زیرتعمیر اپارٹمنٹ میں کام کے دوران ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ محمد پرویز ساکن فاطمہ نگر وٹے پلی جو پالش کا کام کیا کرتا تھا، بنجارہ ہلز میں زیرتعمیر اپارٹمنٹ میں کام کررہا تھا کہ تیسری منزل سے گر پڑا۔ اس حادثہ میں پرویز برسر موقع ہلاک ہوگیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

عادی سارقین کی ٹولی گرفتار
حیدرآباد 4 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی پولیس نے کم عمر عادی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو سرقہ کی 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چاروں سارقین جو کم عمر ہے، کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ، باچو پلی و دیگر علاقوں میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہوتے ‘ موٹر سیکلوں اور دیگر اشیاء کا سرقہ کیا کرتے تھے۔ پولیس نے کم عمر سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے 17 مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT