Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / زیر تعمیر سڑکیں بحال کرنے محکمہ جات کو کمشنر جی ایچ ایم سی کی ہدایت

زیر تعمیر سڑکیں بحال کرنے محکمہ جات کو کمشنر جی ایچ ایم سی کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 8 ڈسمبر ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی کے کمشنر و اسپیشل آفیسر سومیش کمار نے تمام متعلقہ محکمہ جات کو آج ہدایت کی کہ وہ سڑکوں پر پڑے اپنے کھمبوں کو 11ڈسمبر تک اور جن سڑکوں پر کسی کام سے کھدائی کی گئی ہے وہ کام بھی مقررہ تاریخ تک مکمل کرلئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں سڑکوں کو کھودنے اور کاٹنے پر آئندہ دو سال تک امتناع عائد کرنے کی تجویز ہے ۔ جہاں کہیں بھی کسی کام کے تحت کھدائی ضروری ہے جی ایچ ایم سی کی طرف سے نئی سڑکیں بچھائے جانے سے قبل مکمل کرلیا جائے ۔ 15دن بعد سڑکوں کی مرمت کا آغاز ہوگا جس کے بعد پائپ لائن ‘ برقی یا مواصلاتی لائن بچھانے کیلئے سڑکیں کھودنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسٹر سومیش کمار کے اس اجلاس سے کمشنر سٹی پولیس ایم مہندر ریڈی نے بھی مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT