زیر تعمیر عمارت کی لفٹ میں گر کر کمسن ہلاک

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) زیر تعمیر عمارت کی لفٹ میں گرکر ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ یہ دلسوز واقعہ چندا نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ پون کمار یادو جو چندا نگر علاقہ کے ساکن شخص وجئے کمار یادو کا بیٹا تھا ۔ یہ کمسن لڑکا اس کے والدین کے ساتھ رہتا تھا جو تعمیراتی مزدور ہے اور ایک زیر تعمیر عمارت میں رہتے تھے ۔ پون کمار آج صبح کھیل میں مصروف تھا اور اس کے والدین کام میں ۔ اس دوران کھیلتے کھیلتے یہ کمسن زیر تعمیر لفٹ کی شافٹ میں بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT