Monday , May 28 2018
Home / اضلاع کی خبریں / زیر تعمیر پراجکٹوں سے کریم نگر کا شاداب ہونا یقینی

زیر تعمیر پراجکٹوں سے کریم نگر کا شاداب ہونا یقینی

ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کا عہدیداران کے اجلاس سے خطاب

کریم نگر /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انسانی خون کے قطرہ کی جتنی قیمت ہے اس کی جس طرح سے حفاظت کی جاتی ہے اس طرح آبپاشی کیلئے اہمیت دی جاتے ہوئے پانی کے ہر قطرہ کی حفاظت اس کو بچاتے ہوئے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ بات وزیر ایٹالہ راجندر نے کہتے ہوئے مشورہ دیا اور کہا کہ ہماری کوشش کے ساتھ کسانوں کو بھی ساتھ دینا چاہئے ایس آر ایس بی کے پانی سے استفادہ پر زیڈی چیرپرسن تلا اماپداپلی رکن اسمبلی منوہر ریڈی کلکٹر سری دیوانیا ایس آر ایس بی سی ای شنکر و دیگر عہدیداروں کے ساتھ ریاستی اپنے دفتر میں اجلاس منعقد کیا ۔ بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گوداوری پر زیر تعمیر پراجکٹوں کے متعلق سے متحدہ ضلع کریم نگر پورے کا پورا سرسبز شاداب ہوجائے گا ۔ کہا ایل ایم ڈی ابرماتر کے چار لاکھ ایکر کو لوبرمانیر کے دو لاکھ ایکر کو آبی سربراہی ہوگی ۔ کیا مختلف موسمی کاشت کاری موسم برسات میں خراب موسمی حالات اور مختلف کیڑوں کی وجہ سے کسانوں کو جو بھی نقصان کی پاجائی کیلئے بھی ارکان اسمبلی ملکر سی ایم کے علم میں لانے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کا تیقن دیا اور سنگور سے پانی لایا جاکر فصلوں کی ابی سربراہی کی جائے گی کہا ہے اس سلسلے میں عہدیداروں کو احکامات بھی دیتے ہوئے 24 گھنٹے بلا کسی رکاوٹ برقی سربراہی کی جانے کی خواہش کی گئی فی الحال ایس آر ایس بی میں 27 ٹی ایم سی ایل ایم ڈی میں 10 ٹی ایم سی پانی ہے ایل ایم ڈی سی کاشت کاری کیلئے پانی کی اس مہم میں بہت ہے کسانوں کو پینے کے پانی کسانوں کیلئے ان کی بھلائی کیلئے غور و فکر کرتے ہوئے کام کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT