Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / زیر تعمیر پراجیکٹس کو جی ایس ٹی استثنی کا مطالبہ ‘ ایٹالہ راجندر

زیر تعمیر پراجیکٹس کو جی ایس ٹی استثنی کا مطالبہ ‘ ایٹالہ راجندر

حیدرآباد /6 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے زیر تعمیر پراجکٹس کو جی ایس ٹی سے استثنی دینے کا جی ایس ٹی کے کونسل میں پھر ایک بار مطالبہ کیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے کہا کہ حوشی کی بات یہ ہے کہ ماضی کے اجلاس میں ہم نے جن مسائل کو اٹھایا تھا وہی مسائل آج ملک کے دوسری ریاستیں پیش کر رہی ہیں ۔ تلنگانہ کی جانب سے جن مسائل کو ماضی میں جی ایس ٹی کونسل میں موضوع بحث بنایا گیا تھا اس پر ہمدردانہ غور شروع ہوگیا ہے ۔ کئی ریاستیں بھی اب اس کی مانگ کر رہی ہیں ۔ نئے پراجکٹس کے سلاب کو 12 فیصد سے گھٹاکر 5 فیصد کرنے کی وہ تجریز پیش کرچکے ہیں ۔ پینے کے پانی کی پائپ لائین پر ماضی میں کوئی ٹیکس عائد نہیں تھا ۔ اب بھی کوئی ٹیکس عائد نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ 14 فیصد سے کم شرح ترقی رکھے والی ریاستوں کو ابھی تک جی ایس ٹی نقصانات کی تلافی نہیں کی گئی ۔ جبکہ تلنگنہ کی شرح ترقی 22 فیصد ہے ۔ جس کی وجہ سے نقصانات کا اندازہ نہیں ہونے کا دعوی کیا ۔

TOPPOPULARRECENT