Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / زیر حراست ملزم پولیس اسٹیشن سے فرار

زیر حراست ملزم پولیس اسٹیشن سے فرار

گلبرگہ 6جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موٹر سائیکلیں چرانے کی کئی ایک واردات میں ملوث مجرم بھدارا پنچال ساکن متکا گائوں رفع حاجت کا بہانہ کرکے ؤشاہ آباد پولیس اسٹیشن سے فرار ہوگیا ۔ پولیس اس واقعہ کے سبب کافی پریشان ہوگئی ہے۔ شاہ آباد پولیس نے اس مجرم کو اتوار کی صبح گرفتار کیا تھا جبکہ وہ اتوار کی شام میں ہی فرار ہونے میں کامیا ؤب ہوگیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ بھدارا پنچا ایک عادی مجرم ہے جو کئی ایک سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ وہ مسروقہ موٹر سائیکلوں ، موبائیل فونس وغیرہ کو نہایت کم قیمت پر فروخت کیا کرتا تھا ۔ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT