Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / زیلیانگ کی بحیثیت چیف منسٹر ناگالینڈ حلف برداری

زیلیانگ کی بحیثیت چیف منسٹر ناگالینڈ حلف برداری

کوھیما۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ناگالینڈ میں آج تیز رفتار سیاسی تبدیلیوں کا دن رہا جہاں ٹی آر زیلیانگ نے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف برداری کے ساتھ اپنے پیشرو شورہوزیلی لیسیزتسو کی جگہ لی جنہیں گورنر بی بی آچاریہ نے برطرف کردیا تھا، لیکن ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) نے زیلیانگ کو ان کی حلف برداری کے اندرون چند گھنٹے مخالف پارٹی سرگرمیوں کے الزام کے تحت 6 سال کے لئے خارج کردیا جس سے اشارہ ملتا ہے کہ اس ریاست میں پیدا شدہ سیاسی بھونچال کا خاتمہ ہنوز بہت دُور ہے۔ این پی ایف کے کارگذار صدور ہسکا پتھومی اور اپانگ پونگیز نے کہا کہ ’’وہ (زیلیانگ) ہٹ دھرم ہیں اور این پی ایف پارٹی کو تہس نہس کرنے کا پہلے ہی منصوبہ بنا چکے تھے لیکن اس فیصلے سے متاثر ہوئے بغیر زیلیانگ نے کہا کہ ایوان میں وہ بدستور اس پارٹی کے قائد رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT