Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / زیورات پر اکسائز ڈیوٹی واپس لینے سے انکار

زیورات پر اکسائز ڈیوٹی واپس لینے سے انکار

ٹیکس بہرحال ادا کرنا ضروری ، لوک سبھا میں وزیر فینانس ارون جیٹلی کا بیان
نئی دہلی ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے بی جے پی کی حلیف جماعت شیوسینا کے بشمول اپوزیشن پارٹیوں کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ غیرچاندی والے زیورات پر سے ایک فیصد اکسائیز ڈیوٹی کو واپس لیا جائے ۔ وزیر فینانس نے اس اکسائز ڈیوٹی کو واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ جیولرس کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے لوک سبھا میں کہا کہ حکومت نے پہلے ہی اس مسئلہ پر غور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ پارلیمنٹرینس نے بھی اپنی تجویز پیش کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینس کی تجویز کے بعد ہی اس قانون میں ترمیم کی جائے گی ۔ لیکن ٹیکس سے بہرحال ادا کرنا ہے ۔ البتہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جیولرس کو کسی قسم کی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ فینانس بل پر مباحث کے دوران ارون جیٹلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ زیورات پر سے اکسائز ڈیوٹی ہٹالینے کا مطالبہ پورا نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے اس مطالبے کو مسترد کردیا ۔ کانگریس کے دیپیندر حڈا نے دیہی علاقوں میں رہنے والے جویلرس کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس جویلرس کیلئے کوئی زیادہ بوجھ نہیں ہے وہ ٹیکس ادا کرنے کے اہل ہیں ۔ چاہے وہ مواضعات میں رہیں یا شہر میں ۔

TOPPOPULARRECENT