Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / زیورات کی صنعت تہوار کی خوشی سے محروم رہنے کا انداشہ

زیورات کی صنعت تہوار کی خوشی سے محروم رہنے کا انداشہ

ممبئی ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) تہوار کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی قیمتی جواہرات اور زیورات کی صنعت کو اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ وہ قابل لحاظ فروخت کے مواقع سے محروم رہیں گے ۔ صنعت کے چند قائدین نے کہا کہ ہڑتال کاروبار کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی ۔ کُل ہند جیمس اینڈ جویلری ٹریڈ فیڈریشن کے ڈائرکٹر اشوک میناوالا نے کہا کہ اگر جوہری اپنی ہڑتال جاری رکھیں تو یہ مہاراشٹرا میں گڑی کڑا کے دوران تباہ کن ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صارفین کی طلب کو سمجھنا چاہیئے اوراس کے مطابق رسد کو برقرار رکھنا چاہیئے ۔ اس ذہنیت کے خول سے باہر اور ایک مناسب بامعنی مذاکرات حکومت کے ساتھ شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی فیصلہ ہوسکے ۔ اگر  ہڑتال ختم ہوجائے تو نہ صرف گڑی کڑا بلکہ تہواروں کا پورا سیزن معمول کے مطابق ہوگا ۔ ڈائرکٹر آدتیہ پیٹھے وامن ہری نے کہا کہ صارفین کے ذہن میں جوہری کی ہڑتال کے بارے میں شدید الجھن پائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT