Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / زیورات کی پالش کے بہانے خواتین کو ٹھگنے والی ٹولی گرفتار

زیورات کی پالش کے بہانے خواتین کو ٹھگنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) طلائی زیورات کی پالش کے بہانے خواتین کو ٹھگنے والی دھوکہ بازوں کی 4 رکنی ٹولی کو پولیس مشیرآباد نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 54 سالہ پی ناگراجو اپنے تین ساتھیوں 29 سالہ پی پربھاکر، 36 سالہ کے شیوا کرشنا اور 48 سالہ کے ستیہ نارائنا چاری ساکن بورہ بنڈہ یوسف گوڑہ اکثر رہائشی علاقوں میں گھومتے ہوئے مکانات پہونچ کر خواتین سے مل کر یہ دعویٰ کیا کرتے کہ وہ کم دام میں طلائی زیورات کی ایسڈ سے پالش کریں گے۔ دھوکہ باز اپنے ہمراہ کٹورا رکھتے اور اِس میں ایسڈ ملا ہوا پانی رکھا کرتے اور پالش کرنے کے دوران وہ اصلی زیورات غائب کرتے ہوئے نقلی زیورات خواتین کے حوالے کیا کرتے۔ مشیرآباد پولیس نے بتایا کہ دھوکہ باز طلائی زیورات کی پالش کے بہانے خواتین کو نقلی زیورات پر ہلدی لگاکر اُسے بھگوان کی مورتیوں کے سامنے رکھنے کا مشورہ دیا کرتے۔ رام نگر مشیرآباد کی ایک خاتون جو مذکورہ دھوکہ بازوں کی شکار ہوئی تھی، کے 19 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے تین تولے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرتے ہوئے ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد اُنھیں جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT