Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / زیورات کے تاجر کو لوٹنے والی اڈیشہ کی ٹولی گرفتار

زیورات کے تاجر کو لوٹنے والی اڈیشہ کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور ساؤتھ زون پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں زیورات کے تاجر کو لوٹنے کے واقعہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ 30نومبر کو اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے گوتم لنکا اور ا

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور ساؤتھ زون پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں زیورات کے تاجر کو لوٹنے کے واقعہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ 30نومبر کو اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے گوتم لنکا اور اس کے ساتھی بھاسکر مترا اور سدیشور رام نے چارمینار شکر کوٹھہ علاقہ کے ساکن دنیش سونی کو بندوق کی نوک پر لوٹ لیا تھا۔ مذکورہ ملزمین نے دنیش کے قبضہ سے قیمتی نگینوں کو لوٹنے سے قبل تاجر کے ہاتھ پیر باندھ دیئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس واردات کے بعد گوتم اور اس کے دو ساتھی تاجر کی ایکٹوا موٹر سیکل پر فرار ہوگئے تھے اور بعد ازاں اس گاڑی کو ہائی کورٹ کے قریب پھینک کر وجئے واڑہ کیلئے بذریعہ بس روانہ ہوگئے۔ ٹاسک فورس اور چارمینار پولیس کی خصوصی ٹیموں نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے گوتم کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمین کو حیدرآباد منتقل کرنے کے بعد ان کی تفتیش کی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ گوتم نے دیسی ساختہ ریوالور عادی مجرم سلپت تھاروسوین متوطن اڈیشہ سے خریدی تھی۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے مسروقہ نگینوں کو برآمد کرلیا اور انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے آج جیل بھیج دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT