Friday , August 17 2018
Home / جرائم و حادثات / زیورات کے مسئلہ پر میاں بیوی میں جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

زیورات کے مسئلہ پر میاں بیوی میں جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) طلائی زیورات کے مسئلہ پر میاں بیوی میں جھگڑا شوہر کی موت کا سبب بن گیا ۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 35 سالہ پی راما کرشنا جو ایچ اے ڈی نگر ونستھلی پورم میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ اس کی شادی سال 2003 ء میں ارونا سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ طلائی زیورات کے مسئلہ پر /5 جون کو میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا اور شوہر نے انتہائی اقدام کرلیا ۔

چکڑپلی میں طالب علم کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) چکڑپلی کے علاقہ میں ایک طالب علم کی خودکشی کا دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ یوسف بیگ جو جواہر نگر چکڑ پلی علاقہ کے ساکن انور بیگ کا بیٹا تھا ۔ اس طالب علم نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس چکڑپلی کے مطابق یہ لڑکا محکمہ پولیس میں خدمات کا خواہش مند تھا ۔

TOPPOPULARRECENT