زیورک میں فائرنگ ، ایک ہلاک

برلن ۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج کہاکہ سوئیٹرـزلینڈ کے سب سے بڑے شہر زیورک میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک ہلاک ہوگیا۔ تاہم صورتحال قابو میں ہے۔ مقامی پولیس کے بموجب وہ فوری مقام واردات پر پہنچ گئے جہاں مسافروں نے فائرنگ کی آوازیں آج دوپہر کے وقت سننے کی شکایت کی۔ عہدیداروں نے ایک نعش اور دوسرے شدید زخمی کو دواخانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے اسے ایک وحشیانہ جرم قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT