Monday , April 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / زیویرف کو شکست ،اسنرپہلی مرتبہ میامی چمپیئن

زیویرف کو شکست ،اسنرپہلی مرتبہ میامی چمپیئن

میامی۔2اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ٹینس اسٹار جان اسنر نے جرمنی کے الیکسزینڈر زیویرف کو تین سٹوں کے سخت مقابلے میں شکست دے کر کیریئر میں پہلی مرتبہ میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔مرد سنگلز فائنل میں 32 سالہ اسنر نے 6۔7 ،6۔4 ،6۔4 سے الیکسزینڈر زیویریو کو شکست دی۔امریکی کھلاڑی پہلا سٹ ہارنے کے بعد دوسرے سٹ میں کافی تھکے ہوئے دکھائی دیے لیکن نویں گیم میں انہوں نے زیویرف کی سروس توڑتے ہوئے اسکور 5۔4 پہنچا دیا۔اس کے بعد اسنر نے سٹ جیتا اور برابری کے بعد فیصلہ کن سٹ میں دنیا کے پانچویں نمبر کے کھلاڑی کو 6۔4 سے شکست دے کر سٹ اور میچ اپنے نام کیا۔14 ویں سیڈ کھلاڑی نے کیریئر کی سب سے بڑی جیت کے بعد کہا کہ میں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔میں جب اس ٹورنمنٹ میں آیا تھا تب میں نے پورے سال صرف ایک اے ٹی پی میچ جیتا تھا اور باقی میں کافی خراب کھیلا تھا۔میں نے یہاں اپنا پہلا تین سٹ میچ جیتا اور اس کے بعد میرا اعتماد بڑھ گیا۔اسنر نے ٹورنمنٹ میں تمام سروس گیم بھی جیتے ۔اس جیت کے بعد اسنر سب سے زیادہ اعلی درجہ بندی والے امریکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔وہ اے ٹی پی درجہ بندی میں آٹھ مقامات کی چھلانگ لگا کر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ زیویرف ایک مقام کے فائدے کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔وہ سال 2010 میں اینڈی راڈک کے بعد میامی جیتنے والے پہلے امریکی مرد کھلاڑی بھی ہیں۔سال2018 میں اسنر نے اپنے چھ میں سے پانچ ٹور ٹورنمنٹ ہارے ہیں اور اس سے پہلے کبھی بھی اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹورنمنٹ نہیں جیتا تھا۔اسنر سے12 سال چھوٹے زیویرف نے میچ کے دوسرے ے گیم میں تین بریک پوائنٹس بچائے اور پہلے سیٹ کا ٹائي بریک جیتا۔اس کے بعد دوسرے سیٹ میں اسنر نے الیکساندر زیویریو کی سروس بریک کر اسکور 4۔4 کیا۔اگلے گیم میں انہوں نے دو بریک پوائنٹس جیتے اور سیٹ جیت کر برابری کر لی۔فیصلہ کن سیٹ میں چار بریک پوائنٹس کے فائدے کے باوجود اسنر نے الیکساندر زیویریو کی سروس بریک کی اور 5۔4 کی برتری کے بعد سیٹ اور میچ جیت لیا۔ہارسے جھنجھلا کر الیکساندر زیویریو نے اپنا ریکیٹ توڑ دیا۔میچ کے بعد الیکساندر زیویریو نے کہا کہ میں نے آج بہت شاٹ گنوائے ۔میں نے بیس لائین پر خراب کھیلا۔دو گھنٹے 30 منٹ میں یہ میچ ختم ہوا۔

TOPPOPULARRECENT