Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / زیڈان کے معاہدہ میں توسیع

زیڈان کے معاہدہ میں توسیع

میڈرڈ۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ریئل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے اپنے معاہدے میں توسیع کی تصدیق کردی ہے۔فرانس کے سابق کپتان نے کہا کہ کلب انتظامیہ سے دو سالہ تجدیدی معاہدے کی بات چیت مکمل ہوچکی ہے اور وہ بہت جلد پریس کانفرنس کے دوران معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ زین الدین زیڈان کا معاہدہ رواں سیزن کے آخر میں ختم ہونا تھا لیکن ان کی کوچنگ میں ریئل میڈرڈ نے کئی یادگارفتوحات حاصل کی ہیں جس کے بعد معاہدہ میں توسیع کے امکانات روشن تھے۔

 

دھونی پدم بھوشن کے لئے نامزد
نئی دہلی ۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی کو ہندوستان کے تیسرے بڑے اعزاز پدم بھوشن کے لئے نامزد گیا ہے تاکہ ہندوستانی کرکٹ کیلئے ان کی خدمات کا اعترافی صلہ دیا جاسکے۔بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے توثیق کردی ہے کہ بورڈ نے اس سال پدم بھوشن ایوارڈ کے لئے صرف ایک نام تجویز کرنے کے فیصلہ کیا اور متفقہ طور یہ ہندوستان کے کامیاب ترین کپتان دھونی کو اس ایوارڈ کے لئے نامزد کیا ہے۔علاوہ ازیں بورڈ نے مذکورہ ایوارڈ کے لئے کسی دوسرے کھلاڑی کو نامزد نہیں کیا ہے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ ملک کی کرکٹ کے لئے دھونی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ 2007 میں اورونڈے ورلڈ کپ 2011 میں حاصل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT