Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / زیڈپی ٹی سی ‘ایم پی ٹی سی انتخابات کیلئے دوسرے مرحلہ کی پولنگ

زیڈپی ٹی سی ‘ایم پی ٹی سی انتخابات کیلئے دوسرے مرحلہ کی پولنگ

حیدرآباد 11 اپریل ( پی ٹی آئی ) ریاست میں آج مجالس مقامی انتخابات کیلئے دوسرے اور قطعی مرحلہ کی رائے دہی میں تقریبا 80 تا 85 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رائے دہی کا عمل بحیثیت مجموعی پرامن رہا ۔ ریاستی الیکشن کمشنر مسٹر پی رماکانت ریڈی نے بتایا کہ آج دوسرے مرحلہ میں 536 ضلع پریشد حلقوں کیلئے

حیدرآباد 11 اپریل ( پی ٹی آئی ) ریاست میں آج مجالس مقامی انتخابات کیلئے دوسرے اور قطعی مرحلہ کی رائے دہی میں تقریبا 80 تا 85 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رائے دہی کا عمل بحیثیت مجموعی پرامن رہا ۔ ریاستی الیکشن کمشنر مسٹر پی رماکانت ریڈی نے بتایا کہ آج دوسرے مرحلہ میں 536 ضلع پریشد حلقوں کیلئے اور 7,975 منڈل پریشد حلقوں کی لئے رائے دہندوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رائے دہی کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ ایک اندازہ کے مطابق آج کے مرحلہ میں جملہ 80 تا 85 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے ۔ پہلے مرحلہ کی رائے دہی 6 کو ہوئی تھی اور اس وقت بھی رائے دہندوں کی کثیر تعداد نے ووٹ کا استعمال کیا تھا ۔ پہلے مرحلہ میں 81 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ مجالس مقامی انتخابات کے نتائج کا اعلان 7 مئی کے بعد ہوگا کیونکہ ریاست میں اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ مفاد عامہ کی ایک درخواست پر سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ ان انتخابات کے نتائج کا 7 مئی کے بعد اعلان کیا جائے کیونکہ اس وقت تک لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کا عمل مکمل ہوجائیگا۔ مسٹر رماکانت ریڈی نے کہا کہ عہدیداروں نے ریاست میں انتخابات کے پیش نظر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو روکنے سخت اقدامات کئے تھے اور اس مہم کے نتیجہ میں جملہ 87.47 کروڑ روپئے نقد ضبط کئے اس کے علاوہ گذشتہ چند دنوں کے دوران 741 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں پیسے کی طاقت کے استعمال کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT