Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ساؤتھی اور مکالم کا دھماکہ ‘انگلش ٹیم بکھر گئی

ساؤتھی اور مکالم کا دھماکہ ‘انگلش ٹیم بکھر گئی

ویلنگٹن 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میں نیوزی لینڈ کے بولر ٹم ساؤتھی کی سات وکٹوں اور کپتان برنڈن مکالم کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے بدترین شکست ہوئی۔ انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کی ٹیم 33.2 اوورز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویلنگٹن 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میں نیوزی لینڈ کے بولر ٹم ساؤتھی کی سات وکٹوں اور کپتان برنڈن مکالم کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے بدترین شکست ہوئی۔ انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کی ٹیم 33.2 اوورز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جواب میں نیوزی لینڈ نے 12.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ نشانہ حاصل کر لیا۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کی خاص بات ٹم ساؤتھی کی غیر معمولی بولنگ اور برنڈن مکالم کی دھماکہ خیز بیٹنگ تھی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤتھی نے 9اوورز میں 33 رنز دے کر7 وکٹیں حاصل کیں۔مکالم کو ووکس نے بولڈ کیالیکن اس سے قبل انہوں نے 25 گیندوں میں 8 چوکوں اور7 چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔مکالم نے 18 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی اور یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔انگلینڈ کو دوسری کامیابی لنچ کے بعد پہلے اوور ہی میں ملی جب گپٹل کو ووکس نے 22 رنز کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے روٹ واحد کھلاڑی تھے جنھوں نے جم کر بیٹنگ کی

اور 46 رنز اسکور کیے۔ویلنگٹن میں کھیلیگئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان برنڈن مکالم کو ان کے تیز رفتار بولروں ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی نے ایک مرتبہ پھر خوش کر دیا اور ابتدائی اووروں ہی میں معین علی اور این بیل کو بولڈ کر دیا۔ بیل آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جس کے تھوڑی دیر بعد معین علی بھی آؤٹ ہو گئے۔انگلینڈ کی تیسری وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر گری جب گیری بیلنس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔مورگن اور روٹ نے مل کر اسکور آگے بڑھایا لیکن 104 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی دو اوروکٹیں گریں۔ پہلے مورگن 17 رنز بنا کر ویٹوری کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے اور پھر ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہو ئے۔ساؤتھی نے ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ کی جانب سے کامیابی حاصل کی جب انھوں نے بٹلر کو تین رنز پر آؤٹ کیا۔مکالم نے انگلش ٹیم کے اہم بولر اسٹیون فن کے 2 اوورس میں 49 رنز اسکور کئے۔

TOPPOPULARRECENT