Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساؤتھ انڈیا چمپیئن شپ میں تلنگانہ کو سلور اور برونز میڈل

ساؤتھ انڈیا چمپیئن شپ میں تلنگانہ کو سلور اور برونز میڈل

حیدرآباد ۔ 20 اکتوبر ۔( راست ) آٹھویں ساؤتھ انڈیا سینئر ریسلنگ چمپیئن شپ کے مقابلے 13 تا 15 اکتوبر کو چینائی میں منعقد ہوئے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے 125 کیلوگرام مقابلوں میں علی استاد تعلیم عملہ پور کے محمد مظفر ( مُجّو) پہلوان نے برونز میڈل حاصل کیا ۔ 79 کیلوگرام زمرے میں علی استاد کے پڑنواسے حمزہ بن عمر الجابری (ظفر پہلوان کے فرزند ) نے سلور میڈل حاصل کیا۔ محمد مظفر پہلوان اور حمزہ الجابری پہلوان اپنے اپنے وزن میں یونیورسٹی اور اسٹیٹ چمپیئن بھی ہیں ۔ جیت حاصل کرنے والے دونوں پہلوانوں نے خلیفہ جناب عثمان بن محمد الہاجری کے ساتھ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست سے ملاقات کی ۔ جناب زاہد علی خان نے ساؤتھ انڈیا چمپیئن شپ میں تلنگانہ اسٹیٹ کا نام روشن کرنے والے دونوں پہلوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کیلئے دعائیں دیں۔ اس موقع پر جناب مقبول بن عبداﷲ الہاجری ، جناب احمد شریف ، جناب محمد اسلم پہلوان بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT