Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساؤتھ ایشین گیمز ہندوستان بدستورغالب

ساؤتھ ایشین گیمز ہندوستان بدستورغالب

گوہاٹی ؍ شیلانگ ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی گراپلرز نے اپنے حریفوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرتے ہوئے 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں آج گوہاٹی میں اختتام پذیر ریسلنگ مقابلوں میں 16 کے منجملہ 14 گولڈ میڈلس جیت لئے جبکہ آرچری اور بیڈمنٹن میں بھی میزبانوں نے شاندار مظاہرہ پیش کیا ہے۔ ریسلنگ میں دوسرے درجہ کی ٹیم کی شرکت کے باوجود میزبان ریسلرز اپنے جنوب ایشیائی پڑوسیوں کیلئے بہت طاقتور ثابت ہوئے جیسا کہ انھوں نے آر جی بروا اسپورٹس کامپلکس میں آج آخری روز چھ میں سے پانچ گولڈ کے علاوہ ایک سلور میڈل بھی حاصل کیا۔ اس طرح یہ سیکشن میں ہندوستان نے 14 گولڈ اور دو سلور جیتے ہیں۔ ہندوستانی کمپاؤنڈ آرچرز نے تمام پانچ گولڈ کے ساتھ دو سلور میڈلس بھی جیتے۔

TOPPOPULARRECENT