Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ساؤتھ ایشین گیمز : ہندوستان کی برتری برقرار مگر پاکستان کو ہاکی گولڈ

ساؤتھ ایشین گیمز : ہندوستان کی برتری برقرار مگر پاکستان کو ہاکی گولڈ

گوہاٹی ، 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بارہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں آج یہاں ساتویں روز ہندوستان کیلئے ایک اور متاثرکن دن رہا لیکن مینس ہاکی میں انھیں کٹر حریف پاکستان کے مقابل ہارنے کے بعد سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ مجموعی درجہ بندی میں ہندوستان 249 تمغوں تک بڑھ گیا جن میں 146 گولڈ، 80 سلور اور 23 برونز میڈلس شامل ہیں۔ بڑے فرق کے ساتھ سری لنکا (157 تمغے) دوسری اور پاکستان (73 میڈلس) کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
…  مختصر خبریں  …
آرا (بہار)، 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر بہار بی جے پی وشویشور اوجھا کو آج ضلع بھوجپور میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔
٭  رانچی: ہندوستان نے سری لنکا کو دوسرے T20 میں آج 69 رنز سے ہرا کر تین میچ کی سیریز مساوی کردی۔ انڈیا کے 196/6 کے جواب میں لنکن ٹیم 127/9 تک محدود رہی۔

TOPPOPULARRECENT