Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ساؤتھ زون میں 150 سے زائد روڈی شیٹرس کی کونسلنگ

ساؤتھ زون میں 150 سے زائد روڈی شیٹرس کی کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ میں آج ساوتھ زون پولیس کی جانب سے 150 روڈی شیٹرس کو طلب کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساوتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے روڈی شیٹرس کو مجرمانہ سرگرمیوں سے دور رہنے کی تاکید کی اور کہا کہ وہ معمول کے مطابق زندگی گذاریں تو انہیں پولیس سے کوئی شکایت نہیں ہوگی ۔ بصورت دیگر انہوں نے سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا ۔ ڈی سی پی ساوتھ زون کارڈن سرچ آپریشن اور چبوترا مشن کے متعلق پولیس کے موقف کی مدافعت کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام اور سماج میں امن کے لیے اسے ضروری قرار دیا اور پولیس پر الزامات کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ چند خود ساختہ ادارے اور تنظیموں کی جانب سے پولیس کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو درست نہیں ہے اور کہا کہ چبوترا مشن سے شہری خوش ہیں اور پولیس کی مکمل تائید کررہے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT