Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / ساؤتھ سنٹرل ریلوے چینائی آتشزدگی

ساؤتھ سنٹرل ریلوے چینائی آتشزدگی

چینائی۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چینائی میں ساؤتھ سنٹرل ریلوے ڈیویژن کی متصلہ عمارت میں آج آتشزدگی کا ایک معمولی واقعہ پیش آیا۔ تاہم اس واقعہ میں کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چینائی ڈیویژن آفس کی چوتھی منزل پر دھویں کے کثیف بادل دیکھے گئے جس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دے دی گئی جس کے بعد آگ بجھانے والی دو گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ عہدیداروں کے مطابق یہ آتشزدگی غالباً شارٹ سرکٹ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT