Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو آل انڈیا پرفارمینس ایفیشینسی شیلڈس

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو آل انڈیا پرفارمینس ایفیشینسی شیلڈس

حیدرآباد ۔ /17 اپریل (این ایس ایس) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو انڈین ریلویز میں بہتر کارکردگی پر آل انڈیا پرفارمینس ایفیشینسی شیلڈس حاصل ہوئے ۔ وزیر ریلوے سریش پربھاکر پربھو نے /16 اپریل کو کنونشن سنٹر ، کے آئی آئی ٹی یونیورسٹی بھوبنیشور میں منعقدہ 61 ویں ریلوے ویک نیشنل ایوارڈس تقریب کے موقع پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر رویندرا گپتا کو ایک ریکارڈ چھ ڈسپلنس میں آل انڈیا پرفارمینس ایفیشینسی شیلڈس پیش کئے ۔ یہ ایوارڈس حاصل کرتے وقت جنرل منیجر کے ساتھ متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے ہیڈس بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT