Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ساؤتھ سنٹرل ریلوے کیلئے ڈبل ڈیکر ایکسپریس ٹرینس

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کیلئے ڈبل ڈیکر ایکسپریس ٹرینس

ریلوے بجٹ میں آندھرا پردیش سے 15ایکسپریس ٹرینس چلانے کی منظوری

ریلوے بجٹ میں آندھرا پردیش سے 15ایکسپریس ٹرینس چلانے کی منظوری
حیدرآباد۔/12فبروری،( سیاست نیوز ) ریلوے بجٹ برائے سال 2014-15 کو پیش کرتے ہوئے وزیر ریلوے ملیکارجن کھرگے نے آج پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ آندھرا پردیش ساؤتھ سنٹرل ریلوے کیلئے قابل لحاظ نئی ایکسپریس ٹرینیں منظور کی جارہی ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے بجٹ میں اعلان کردہ 55 نئی ایکسپریس ٹرینوں کے منجملہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو 15ایکسپریس ٹرینیں دی جارہی ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو مختص کردہ ان 15ٹرینوں میں سے 8ٹرینیں دونوں شہروں کے اسٹیشنوں سے گذریں گی۔ غیر معمولی طور پر وزیر ریلوے نے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو پہلی مرتبہ ڈبل ڈیکر ایکسپریس ٹرینیں چلانے کی منظوری دی ہے۔ یہ ٹرینیں کاچی گوڑہ۔ تروپتی اور کاچی گوڑہ۔ گنٹور روٹس پر چلائی جائیں گی۔ مزید یہ کہ نئی ٹرینوں میں سے تمام 3ایکسپریس ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ریلوے بجٹ کو ساؤتھ سنٹرل ریلوے کیلئے مثبت بتایا گیا۔

بجٹ میں وجئے واڑہ تا ہبلی ایکسپریس، بیدر تا یشونت پور ایکسپریس اور سکندرآباد تا ہبلی ایکسپریس ٹرینس بھی دیئے گئے ہیں۔ ان ٹرینوںکو ہفتہ میں تین دن کے بجائے اب روزانہ چلایا جائے گا۔ ان کے علاوہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے دو ریل سیکشنوں کو دوہری لائن بچھانے کا سروے کیا جارہا ہے۔ یہ ڈبل لائن لاتور روڈ سے گردوواڑی ہوگی اور پربھنی سے پرلی تک سنگل لائن کو منظوری دی گئی ہے۔حیدرآباد۔ گلبرگہ انٹر سٹی کو منظوری دی گئی ہے۔ چینائی ایکسپریس ویکلی کو براہ پونے، گلبرگہ اور واڑی چلایا جائے گا۔ جئے پور ایکسپریس ویکلی کو بھی براہ گلبرگہ ، پونے واسی روڈ چلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کٹرا ایکسپریس ویکلی کو بھی براہ گلبرگہ، کاچی گوڑہ، ناگپور، نئی دہلی چلایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT