Monday , July 23 2018
Home / دنیا / ساؤتھ کرلونیا میں ٹرین تصادم دو ہلاک ، 100 زخمی

ساؤتھ کرلونیا میں ٹرین تصادم دو ہلاک ، 100 زخمی

کیاسے ۔ /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ساؤتھ کرلونیا میں ایک پاسنجر ٹرین کے گڈس ٹرین سے ٹکرائے جانے کے باعث دو ملازمین ہلاک اور زائد از 100 زخمی ہوئے ہیں ۔ اس ٹرین میں 147 افراد سوار تھے ۔ یہ ٹرین نیویارک اور میامی کے درمیان چل رہی تھی ۔ کولمبیا کے دارالحکومت کے باہر یہ حادثہ پیش آیا ۔ ڈسمبر سے اس علاقہ میں یہ تیسرا ہلاکت خیز حادثہ ہے ۔ اس سے امریکہ کی ریل خدمات کی سلامتی کے بارے میں سنگین سوال اٹھ رہے ہیں ۔ 116 افراد کو علاج کیلئے دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو جو ہفتہ واری تعطیل گزارنے کیلئے فلوریڈا میں ہیں اس ٹرین حادثہ سے واقف کروایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT