Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد سیکوریٹی پر پولیس اور عوام میں شعور بیداری

سائبرآباد سیکوریٹی پر پولیس اور عوام میں شعور بیداری

رچہ کنڈہ انسپکٹران کو ہدایت کمشنر مہیش مرلی دھر بھگوت کا خطاب
حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) راچہ کنڈہ پولیس نے سائبر سیکوریٹی کے متعلق شعور بیداری کا فیصلہ کیا ہے اور کمشنریٹ میں پہلے پولیس عہدیداروں میں شعور بیدار کرتے ہوئے اقدامات پر زور دینے کا اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اب جبکہ ڈیجیٹل لین دین اور رقمی لین دین سے جاری سماج کو فروغ دینے کے اقدامات جاری ہیں ایسے میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعہ عوام کو ٹھگنے کے بھی کئی واقعات منظر عام پر آرہے ہیں ۔ راچہ کنڈہ پولیس نے ان حالات کے پیش نظر عوامی سہولیات کیلئے سائبر سیکوریٹی کی اہمیت پر خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اس اجلاس میں شرکت کے بعد کمشنر مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے کمشنریٹ کے تمام انسپکٹران پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ڈیجیٹل دھوکہ دہی کی شکایتوں پر فوری توجہ مرکوز کریں اور عوام کو راحت فراہم کرتے ہوئے اپنے اپنے حدود میں شعور بیداری کریں ۔ اس اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے سائبر کرائم کے انسپکٹر محمد رریاض الدین نے ڈیجیٹل لین دین کو اہمیت اور سائبر جرائم کے متعلق واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت حاصل کرتے ہوئے وقت کن چیزوں کا خیال رکھا جائے اور کونسے پہلو کو اہمیت دی جائے جس سے کہ پولیس کے کام میں آسانی سے مجرم کو پکڑنے میں دشواری نہیں ہوئی اور اس کا راست فائدہ مشکلات کا شکار عوام کو ہوگا جو راحت محسوس کریں گے ۔ انہوں نے اجنبی فونس کالس بنک ملازمین کی شکل میں فون کالس لاٹری کے نام پر دھوکہ دہی اور انعامات اور امدادی رقم کی نام پر لوٹ کھسوٹ اور مختلف اقسام کی دھوکہ دہی کے مختلف انداز اور پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کمشنر ششی دھر ریڈی ، ڈی سی پی جانکی اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT