Wednesday , October 17 2018
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد میں خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات

سائبرآباد میں خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبر آباد میں خواتین سلامتی کیلئے قائم کئے گئے سوسائیٹی فار سائبر آباد سکیورٹی کونسل کا آج اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اس کونسل کے چیرمین کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر سی وی آنند ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ اس کمیٹی میں 195 کمپنیوں نے رکنیت حاصل کی ہے اور 150 کمپنیوں

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبر آباد میں خواتین سلامتی کیلئے قائم کئے گئے سوسائیٹی فار سائبر آباد سکیورٹی کونسل کا آج اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اس کونسل کے چیرمین کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر سی وی آنند ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ اس کمیٹی میں 195 کمپنیوں نے رکنیت حاصل کی ہے اور 150 کمپنیوں نے سوسائیٹی کیلئے امداد بھی فراہم کی تھی ۔ اس کمیٹی کے تحت ٹریفک سب کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی جس میں 80 آئی ٹی ملازمین نے ’’ٹریفک والینٹرس‘‘ کے طور پر مستقل خدمات انجام دے رہے ہیں اور آئی ٹی کاریڈار میں ٹریفک کی آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ مسٹر سی وی آنند نے اس موقعہ پر بتایا کہ سکیورٹی کونسل کے تحت قائم کئے گئے خواتین کی سب کمیٹی کے تحت 5 ہزار خواتین اور دو ہزار مرد آئی ٹی شعبہ کے افراد کیلئے شعور بیداری مہم چلائی گئی تھی جس میں ٹیکسی اور کیابس کرایہ پر حاصل کرنے سے متعلق معلوم فراہم کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT