Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد میں علحدہ واقعات میں چار افراد کی خودکشی

سائبرآباد میں علحدہ واقعات میں چار افراد کی خودکشی

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) کاروبار میں نقصان اور مالی پریشانیوں کے سبب سائبرآباد پولیس حدود میں چار افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات شاہ میر پیٹ ، الوال ، پیٹ بشیرآباد اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ شیخ حضرت جو پیشہ سے لیبر تھا منڈائی پلی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے مالی پریشانیوں

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) کاروبار میں نقصان اور مالی پریشانیوں کے سبب سائبرآباد پولیس حدود میں چار افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات شاہ میر پیٹ ، الوال ، پیٹ بشیرآباد اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ شیخ حضرت جو پیشہ سے لیبر تھا منڈائی پلی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے مالی پریشانیوں کے سبب 9 مارچ کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 38 سالہ سرینواس جو پیشہ سے لاری ڈرائیور تھا ۔ پیٹ بشیرآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 42 سالہ آر مولی جو پیشہ سے پینٹر تھا بالاجی نگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔

اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا جو کافی پریشان تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 23 سالہ سائی کرن گوڑ جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ اس نے اپنا کاروبار شروع کیا تھا اور ایک کے بعد دیگر کاروبار میں نقصان سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT